پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی) اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت کا کھیوڑہ مین بازار کا اچانک دورہ

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی) اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت کا کھیوڑہ مین بازار کا اچانک دورہ، صفائی اور نرخ ناموں کی چیکنگ۔۔
اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان، عائشہ شفقت نے کھیوڑہ کے مین بازار کا بغیر پیشگی اطلاع کے دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف دکانوں پر جا کر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور سرکاری ریٹ لسٹ کی دستیابی و عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
دورے کے دوران انہوں نے بازار اور ملحقہ گلیوں میں صفائی کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی پر مامور ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر کچرے کی بروقت تلفی یقینی بنائی جائے۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی میں کوتاہی یا سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔



