جہلم

جہلم (عبدالرحمن قادری ): SHO تھانہ صدر راجہ اظہر نے ایمرجنسی سروس 15 کے غلط استعمال کے

جھوٹی ایمرجنسی کال کرنے والا قانون کی گرفت میں، تھانہ صدر پولیس کی فوری کارروائی

جہلم (عبدالرحمن قادری ): SHO تھانہ صدر راجہ اظہر نے ایمرجنسی سروس 15 کے غلط استعمال کے خلاف اہم ایکشن لیتے ہوئے جان سے مارنے کی کوشش کی جھوٹی اطلاع دینے والے کالر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے ایمرجنسی 15 پر فون کر کے قتل کی کوشش کی من گھڑت اطلاع دی اور بعد ازاں اپنا موبائل نمبر بند کر کے غائب ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر راجہ اظہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر تکنیکی بنیادوں پر کارروائی شروع کی، کالر کا سراغ لگایا گیا اور اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر راجہ اظہر اقبال کا کہنا ہے کے ایمرجنسی سروسز پر جھوٹی اطلاع دینا نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ اس سے حقیقی متاثرین کی مدد میں تاخیر بھی پیدا ہوتی ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات عوامی خدمت کے نظام کو متاثر کرتے ہیں، جس کے باعث پولیس نے واضح کیا ہے کہ آئندہ بھی اس قسم کی جھوٹی کالز کرنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایمرجنسی 15 عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے قائم ایک اہم سروس ہے، شہری اسے صرف حقیقی اور ہنگامی صورتحال میں استعمال کریں تاکہ ضرورت مند افراد کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی نمبر پر جھوٹی اطلاع دے کر سرکاری وسائل ضائع کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی اس بروقت کارروائی کو شہری حلقوں نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹی اطلاعات پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ ایمرجنسی نظام مؤثر انداز میں کام کرتا رہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You