پنڈدادنخان

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی) اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان عائشہ شفقت کا ایس پی جہلم محمد

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی) اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان عائشہ شفقت کا ایس پی جہلم محمد سکندر گوندل کے ہمراہ محرم الحرام کے جلوس روٹس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

پنڈ دادنخان (عمران حیدر ببلی)اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان عائشہ شفقت نے ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد سکندر گوندل اور ڈی ایس پی پنڈ دادن خان میاں عبدالجبار کے ہمراہ پننوال، عبداللہ پور اور کوٹلی پیراں میں محرم الحرام کے جلوس روٹس کا دورہ کیا دورے کے دوران سیکیورٹی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ بہترین سہولیات کی فراہمی اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکےاس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان اور ستھرا پنجاب ایجنسی کی ٹیمیں بھی موجود تھیں متعلقہ افسران نے جلوس روٹس پر کیے گئے انتظامات صفائی رکاوٹوں کے خاتمے اور سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیا اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You