سندھ

آل پنجابی اتحاد کونسل کے رکن عاصم آرائیں جہلمی نے سندھ گورنمنٹ کے محکمہ صحت کے سابق میڈیکل

آل پنجابی اتحاد کونسل کے رکن عاصم آرائیں جہلمی نے سندھ گورنمنٹ کے محکمہ صحت کے سابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ملک اقبال چکوالیاں سے فیوچر کالونی، کراچی میں واقع ان کے میڈیکل سینٹر میں ملاقات کی

کراچی : (بیوروچیف: عاصم آرائیں جہلمی)
آل پنجابی اتحاد کونسل کے رکن عاصم آرائیں جہلمی نے سندھ گورنمنٹ کے محکمہ صحت کے سابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ملک اقبال چکوالیاں سے فیوچر کالونی، کراچی میں واقع ان کے میڈیکل سینٹر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر حیدر اقبال اور محمد اشرف بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سماجی خدمات، فلاحی سرگرمیوں اور پنجابی برادری کے اتحاد و اتفاق کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ عاصم آرائیں جہلمی نے ڈاکٹر ملک اقبال چکوالیاں کی طبی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ال پنجابی اتحاد کونسل میں شمولیت کی دعوت دی، ڈاکٹر ملک اقبال چکوالیاں نے دعوت کو خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے ال پنجابی اتحاد کونسل میں شمولیت پر آمادگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیوچر کالونی اور گرد و نواح میں آباد پنجابی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ال پنجابی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے پنجابی برادری کے اتحاد، بھائی چارے اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ڈاکٹر ملک اقبال چکوالیاں نے مزید کہا کہ وہ فیوچر کالونی میں مقیم تمام پنجابی برادری کو ال پنجابی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے تاکہ باہمی یکجہتی اور اجتماعی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون اور اتحاد کے ذریعے پنجابی برادری کی فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You