اہم خبریںپنڈدادنخان

پنڈدادنخان ہزاروں طلبا کو علم کی پیاس بجھانے والے ٹیچر محمد ارشد گورنمنٹ ہاٸیر سکینڈری سکول

پنڈدادنخان ہزاروں طلبا کو علم کی پیاس بجھانے والے ٹیچر محمد ارشد گورنمنٹ ہاٸیر سکینڈری سکول جلالپور شریف سے ریٹاٸر ھو گٸے

انہوں نے 40 سال محکمہ تعلیم میں ٹیچر کی ڈیوٹی سرانجام دی اس موقع پر ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد ھوٸی جس کی صدارت۔ریٹارڈ پرنسپل عنائت بھٹہ صاحب۔ پرنسپل محمدعمربلال۔محمدرفیق۔ارشد محمود۔رفاقت علی۔مرزاارشد محمود۔حافظ ندیم الحق۔منیرآصف۔ماسٹرجاوید۔ ہیڈ ماسٹر سکول ہذا نے تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران نے محمد ارشد کی علمی خدمات کو سراھا بلکہ اہل علاقہ نے بھی ان پر اپنی محبتیں نچھاورکیں اور انہیں شاندار طریقے سے رخصت کیا کہ استاد کا حق ادا کر دیا تقریب سے خطاب کرتے ھوٸے ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ استاد قوم کا معمار ھوتا ھے قومیں اپنے استاد کا احترام کرتی ہیں اور دنیا پر حکمرانی کرتی ہیں انہوں نے ریٹاٸر ٹیچر کی تعریف کرتے ھوٸے کہا کہ محمد ارشد ایک انتہاٸی پروفیشنل انسان ھیں انہوں نے ہزاروں طلبا کا مستقبل سنوارا آج ان کے طلبا مختلف علاقوں میں ملک و قوم کی خدمت کر رھے ہیں اس موقع پر
دیگر اساتذہ نے ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا طلبا اساتذہ اور اہل علاقہ کی طرف سے قیمتی تحاٸف بھی ان کی خدمت میں پیش کٸے گٸے بعد میں ان کےلٸے پر تکلف دعوت کا انتظام بھی کیا گیا اور پروقار تقریب کے بعد انہیں اپنی دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

رپورٹ : عمران حیدرببلی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You