اہم خبریںپنڈدادنخان

پنڈدادنخان کے قصبہ جلالپورشریف میں کراچی سے آٸی فیملی کی گم ھو جانے والی بچی دو

پنڈدادنخان کے قصبہ جلالپورشریف میں کراچی سے آٸی فیملی کی گم ھو جانے والی بچی دو گھنٹے کی کوشش کے بعد ولیس تھانہ جلالپور شریف نے تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دی، جلالپورشریف میں کراچی سے آۓ خلیل احمد ولد اللہ یار کی 8 سالہ بیٹی قندیل فاطمہ اپنی والدہ کے پیچھے گھر سے باہر نکلی تو راستہ بھول گٸی جس کی اطلاع تھانہ جلالپور شریف کی پولیس کو دی گٸی جس پر SHO تھانہ جلالپورشریف اللہ دتہ چوہدری اور ان کی ٹیم ملک وسیم،محمد رمضان،غلام مرتضی نے بروقت رسپانس کرتے ھوۓ دوگھنٹے کی کوشش کے بعد بچی کو تلاش کر کے ورثا کے حوالے کیا تھانہ جلالپور پولیس کے بر وقت رسپانس پر بچی کے والدین و اہلیان دیہہ نے ایس ایچ او تھانہ جلالپورشریف اور ان کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ھوۓ نیک تمناٶں کا اظہار کیا۔

رپورٹ : عمران حیدرببلی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You