پنڈدادنخان میں جعلی اسلحہ لاٸسنس اور جعلی اتھارٹی لیٹر پرمٹ بھاری رقم کے عوض بناٸے جانے کا انکشاف

پنڈدادنخان میں جعلی اسلحہ لاٸسنس اور جعلی اتھارٹی لیٹر پرمٹ بھاری رقم کے عوض بناٸے جانے کا انکشاف
سکولوں اور کالجز کے طلبا میں بھی اسلحہ فروخت کرنے کا انکشاف
پنڈدادنخان میں قاٸم اقبال کھوکھر اسلحہ ہاؤس پر غیر قانونی کام دھڑلے سے جاری دیدہ دلیری کے ساتھ لائسنس سمیت دو نمبر لیٹر جاری کرنے کا دھندہ عروج پر ھے اسلحہ گولیاں سر عام سیل کی جا رھی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں مفاد پرستوں نے جہلم کی پرامن تحصیل کو لیاری بنا دیا ھے اسلحہ رکھنے کے شوقین سکولوں اور کالجز کے طلبا سے گولیوں اور اسلحے کی منہ مانگی قیمت وصول کی جاتی ھے سب سے بڑھ کر لیٹر اور لائسنس جعلی بنا کے دیٸے جا رھے ہیں ان خیالات کا اظہار ظہیر پھپھرا آف روال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے دس ہزار روپے لے کر دو نمبر لیٹر دیا گیا ھے مجھ سمیت اس وقت درجنوں لوگوں کو جعلی لیٹر دیٸے جا چکے ہیں کھوکھر اسلحہ ہاٶس پنڈدادنخان پر سکول کے طلبا کو بھی پسٹل سیل کیٸے جاتے ہیں بچے اپنے بیگوں میں اسلحہ لے کے سکول جاتے ہیں انہوں نے ڈی سی جہلم سمیع اللہ اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے کہ تحصیل پنڈدادنخان کے امن سے منسلک اس اہم معاملے پر فی الفور نوٹس لیا جاٸے اور حقاٸق سامنے آنے پر کھوکھر ہاؤس کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔/ رپورٹ عمران حیدرببلی پنڈدادن خان۔۔



