پنڈدادنخان : جہلم نواحی علاقے گولپور میں افسوس ناک واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر آٹھ سالہ

پنڈدادنخان : جہلم نواحی علاقے گولپور میں افسوس ناک واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر آٹھ سالہ بچہ قتل کر دیا گیا۔
عمران حیدرببلی کی رپورٹ کے مطابق پنڈدادن خان/ مسلح ڈکیتوں سے تنگ اہلیان (گولپور) نے للہ پنڈدادن خان روڈ بلاک کر دی
گزشتہ رات کو (گولپور) میں ڈکیتی کے دوران 8 سالہ حزیفہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل کر دیا تھا جب تک ملزمان گرفتار نہیں ھوتے احتجاج جاری رھے گا
پنڈدادن خان ( گولپور) میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران مبینہ فائرنگ سے 8 سالہ بچے کی ہلاکت کے خلاف اہلیان علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے للہ پنڈدادن خان روڈ کو بلاک کر دیا جس سے للہ انٹر چینج خوشاب پنڈدادن خان آنے جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ھو جاتے احتجاج جاری رھے گا گزشتہ رات گولپور میں ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جان بحق ھو گیا تھا تحصیل پنڈدادن خان میں مسلح ڈکیتوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ھے اعلی احکام نوٹس لیں اہلیان علاقہ کی اس واقعہ پر DPO جہلم۔ آئی پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے سخت سے سخت نوٹس لینے کی اپیل تاکہ بچے کے لواحقین کو بروقت انصاف مہیا کیا جا سکے
رپورٹ : عمران حیدرببلی۔پنڈدادن خان



