اہم خبریںجہلم

پنڈدادخان سے خوشاب روڈ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے بعد کھڈوں میں تبدیل ہونا شروع ہوگئی

پنڈدادخان سے خوشاب روڈ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے بعد کھڈوں میں تبدیل ہونا شروع ہوگئی

جس کی وجہ سے مذکورہ سڑک پر سفر کرنے والے لوگ پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنڈدادخان سے خوشاب روڈ گذشتہ کئی برس سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار چلی آرہی تھی اور اب یہ شاہراہ ضلعی حکومت کی عدم توجہ کے باعث کھڈوں میں تبدیل ہوچکی ہے جس کی وجہ سے یہاں پر نہ صرف ناخوشگوار واقعات رونما ہورہے ہیں بلکہ عوام کو سفر کرتے وقت نہایت ہی تکلیف دہ صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

علاقہ مکینوں نے مذکورہ سڑک کی ناگفتہ بہ حالت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سڑک کو فوری طور پر از سرنو تعمیر کرواکے عوام کی دیرینہ پریشانی کا ازالہ کیا جائے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You