اہم خبریںبلوچستان

پنجگور اور خضدار میں دستی بم حملے، ملزم فرار، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور خضدار میں بھی دستی بم حملے، فورسز کی جوابی کارروائی پر دستی بم پھینکنے والے ملزم فرار ہو گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق پنجگور میں چتکان کے علاقے میں ڈی سی آفس پر نامعلوم افراد نے 2 دستی بم پھینکے جو چار دیواری کے اندر گرے تاہم دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 3 دھماکے، 4 افراد زخمی

رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی پر مامور لیویز کے اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب خضدار کے علاقے زہری میں بی این پی اور جمعیت علمائے اسلام کے انتخابی دفتر پر بھی نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You