اہم خبریںجہلم

پنجا ب یونیورسٹی میں قائم ای روز گار سنٹر میں بیچ 17 کیلئے داخلوں کا شیڈول

پنجا ب یونیورسٹی میں قائم ای روز گار سنٹر میں بیچ 17 کیلئے داخلوں کا شیڈول

منتخب طلبا و طالبات کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لائنسنگ کی تربیت دی جائیگی
جہلم ، پنجاب یونیورسٹی میں قائم ای روزگار سنٹر میں بیچ 17کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ضلع جہلم کے طلبا و طالبات سے درخواستیں طلب کی جائنگی ۔ جہلم پنجاب یونیورسٹی اور باقی تمام کالجز میں زیرِ تعلیم سال آخر کے طلبا و طالبات بھی ای روزگار پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے لیےسولہ سالہ تعلیم اور پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے جبکہ عمر کی بالائی حد پنتیس سال اور کورس کا دورانیہ تین ماہ ہے۔ منتخب طلبا و طالبات کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لائنسنگ کی تربیت دی جا ئے گی جس کے بعد وہ گھر بیٹھ کر انٹرنیٹ سے اپنی صلاحیتوں کے مطابق با عزت روزگار کما سکتے ہیں۔ درخواستیں آن لائن جمع ہوں گی۔ طلبہ ای روزگار کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔

0321-9200048
Email: tousif.ahmed@pitb.gov.pk

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You