اہم خبریںپنجاب

پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے بادل برس پڑے، سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور: جہلم،سوہاوہِ ،دینہ، گجرات ،سیالکوٹ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کہیں رم جھم تو کہیں موسلادھار بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

پنڈی بھٹیاں اور صفدرآباد میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری نے ٹھنڈ میں اضافہ کر دیا۔ موسلا دھار بارش کے باعث کئی شہروں میں فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ لاہور میں 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر جانے سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہوا۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

سوہاوہ: مشرف کیانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You