اہم خبریںخیبرپختون خواہ

پنجاب پولیس نے اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو آئی جی کے پی ان کیخلاف کارروائی کریں

پنجاب پولیس نے اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو آئی جی کے پی ان کیخلاف کارروائی کریں۔

آئی جی کے پی ہمارے احکامات پنجاب کے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو پہنچا دیں۔پشاور ہائیکورٹ

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوشش کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ پنجاب پولیس نے میاں اسلم اقبال کوگرفتارکرنےکی کوشش کی توآئی جی کے پی ان کے خلاف کارروائی کریں۔عدالت نے کہا کہ آئی جی کے پی ہمارے احکامات پنجاب کے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو پہنچا دیں۔عدالت نے آئی جی خیبرپختونخواکو عدالتی حکم نامہ پہنچانےکی ذمہ داری ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو سونپتے ہوئے آئی جی سے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کے وکیل نے کہا کہ ضمانت ملنے کے باوجود پنجاب پولیس نے میاں اسلم کو روکا، اسپیکر ہاؤس کے قریب گرفتار کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی نے میاں اسلم کو وزیراعلی پنجاب کیلیے امیدوار نامزد کررکھا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You