اہم خبریںجہلم

پنجاب ٹیچرز یونین عباسی گروپ ، یونائیٹڈ ٹیچرز فورم اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس

پنجاب ٹیچرز یونین عباسی گروپ ، یونائیٹڈ ٹیچرز فورم اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ضلع جہلم کے عہدہ داران کی اہم بیٹھک

مشترکہ میٹنگ میں راولپنڈی کے اساتذہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا

جہلم (محمد زاہد خورشید) پنجاب ٹیچرز یونین عباسی گروپ جہلم ، یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس جہلم کے ضلعی عہدہ داران ( راجہ افضل کیانی راجہ زبیر جنجوعہ، چودھری محمد قدیر، میاں محمد شبیر، مرزا ظفر اقبال، چودھری اشتیاق ساہی راجہ ظفر کیانی، راجہ وسیم جنجوعہ، سید حسن شاہ، مظہر کیانی، سید تنویر شاہ اور لیگل ایڈوائزر امجد فاروق گوندل ایڈووکیٹ )کی مشترکہ میٹنگ مرکزی آفس اگیگا جہلم میں منعقد ہوئی جس میں راولپنڈی کے اساتذہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور مشترکہ بیان میں وزیر اعلیٰ، وزیر تعلیم، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈی پی او راولپنڈی سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے، جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں اور کرپٹ سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر اس کے خلاف کرپشن کے بے شمار ثبوتوں کی بنیاد پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ قائم کیا جائے اور اعظم کاشف جیسے کرپٹ آفیسر کو نوکری سے برخاست کر کے نشان عبرت بنا دیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی تعلیمی ترقی پر خرچ ہونے والا فنڈ خرد برد کرنے کی جرات نہ ہو۔ حکام بالا سے مطالبہ کیا گیا کہ راولپنڈی کے ہزاروں مرد و خواتین اساتذہ جو سراپا احتجاج ہیں ان کی آواز کو سنا جائے ورنہ یہ تحریک پورے پنجاب میں پھیل جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You