اہم خبریںپنجاب

پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں۔آئی جی عثمان انور

پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں۔آئی جی عثمان انور

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کا نام نہیں بتا سکتا۔آئی جی پنجاب

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کے دوران 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں آئی جی پنجاب نے الیکشن کمیشن کے حکام کو بریفنگ دی.الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کا نام نہیں بتا سکتا۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا پنجاب میں 92 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود صوبے میں انتخابات کے لیے حالات سازگار ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You