پنجاب

پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی احتجاج سے پکڑے گئے افغان شہریوں کی شناخت سامنے لانے کا اعلان۔

پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی احتجاج سے پکڑے گئے افغان شہریوں کی شناخت سامنے لانے کا اعلان۔

ان کے اپنے بچے باہر ہیں، احتجاج میں لوگوں کے بچوں کو کھانا میسرنہ تھا۔وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی احتجاج سے پکڑے گئے افغان شہریوں کی شناخت جلد سامنے لانے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ 9 مئی ہو یا 24 نومبر ان کا احتجاج ناکام ہوا، پی ٹی آئی 5 بار احتجاج کی کال دے چکی مگر ہر بار ناکام ہوئی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کوکارکنوں کی تنقید کا سامنا رہا، علی امین کی گاڑی کو کل کارکنوں نے آگ لگائی۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کہا جاتا رہا بشریٰ بی بی کا سیاست سے تعلق نہیں لیکن کل میاں کی رہائی کے لیے بضد تھیں مگر پھر گزشتہ رات احتجاج سے فرار ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ احتجاج کے دوران پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچایاگیا، ان کے اپنے بچے باہر ہیں، احتجاج میں لوگوں کے بچوں کو کھانا میسرنہ تھا۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ احتجاج میں پکڑے گئے افغان شہریوں کا ریکارڈ جلد سامنے آجائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You