اہم خبریںپنجاب

پنجاب بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے۔نواز شریف

پنجاب بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے۔نواز شریف

ن لیگ نوجوانوں، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔سابق وزیر اعظم

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے۔قائد ن لیگ نوازشریف نے شاہکوٹ سے منتخب ہونیوالے رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد کو ٹیلیفون کیا اور انہیں دوبارہ گنتی پر عوامی مینڈیٹ ملنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا ہے کہ ننکانہ شاہکوٹ کے عوام کو میرا سلام، ننکانہ جلسے میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے وہ مکمل کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے اور ن لیگ نوجوانوں ، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You