اہم خبریںجہلم

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کے سلسلے میں فرضی

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کے سلسلے میں فرضی آگاہی مشقیں اور سیمینارکا انعقاد۔

بلند و بالا عمارات میں فائر سیفٹی اور بلڈنگز کوڈز کو یقینی بنانے میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کا ساتھ دیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد

جہلم چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری فائر سیفٹی کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے ساتھ ہے اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے۔ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جہلم ملک خاور شہزاد

جہلم: سیکرٹری / بانی ڈائر یکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امیتاز) کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیورز نے فائر فائٹنگ اور فائر سیفٹی کے متعلق فرضی مشقوں اور آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے آگ لگنے کے واقعات اور ان میں ہونے والے جانی و مالی نقصان اور ان واقعات پر ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ریسپانس کرتے وقت درپیش آنے والی مشکلات کے بارے میں شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سیعد احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے فائر فائٹرز کی عظیم قربانیوں کا یاد کرنا ہے جو انہوں نے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے دیں۔فائر فائٹرز ہمارے وہ ہیروز ہیں جو اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بڑی آگ اور مشکل ترین حالات میں بھی آگ پر قابو پانے کیلئے مصروفِ عمل ہوتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد بھی کرنا ہے کہ ہمارے اردگرد جو بھی بلندوبالا عمارات تعمیر ہو رہی ہیں یا ہو چکی ہیں ان میں ہم فائر سیفٹی اور بلڈنگز کوڈز کو یقینی بنانے میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے شانہ بشانہ ساتھ دیتے ہوئے محفوظ تعمیرات اور معاشرہ کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد صاحب کا کہنا تھا کہ چیمبر آف کامرس ریسکیو 1122کے ساتھ مل کر شہر میں موجود بلند و بالا عمارتوں میں فائر سیفٹی کی آگاہی مہم کے حوالےسے حصہ لیں گی اور فائر سیفٹی کے اصولوں کو لاگو کروانے میں ریسکیو 1122 سے بھرپور تعاون فراہم کرے گی. سیمینار میں شرکاء نے بھی اس دن کے حوالے سے فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کے اقدام کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ محفوظ تعمیرات اور معاشرہ میں اپنا کردار ضرور ادا کریں گے۔ اس موقع پر جان قربان کرنے والے فائر فائٹرز کیلئے خیر اور درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You