اہم خبریںپنجاب

پشین جلسے سے ثابت ہوگیا اپوزیشن کی تحریک شروع ہوتے ہی ناکام ہوگئی۔طلال چوہدری

پشین جلسے سے ثابت ہوگیا اپوزیشن کی تحریک شروع ہوتے ہی ناکام ہوگئی۔طلال چوہدری

سب کرسی کا چکر ہے یہ جلسوں سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔سینیٹر و رہنما مسلم لیگ ن

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہےکہ پشین جلسے سے ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن کی تحریک شروع ہوتے ہی ناکام ہوگئی۔ایک بیان میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن جماعتوں کا ناکام جلسہ کرسی کے حصول کی کوشش ہے، اپوزیشن کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کیا پشین جلسے میں نوشکی میں دہشت گردی کی کسی نے مذمت کی؟ کیا پشین جلسے میں کسی نے فلسطین پرکوئی بات کی؟  اور کیا کسی نے لوڈشیڈنگ، مہنگائی یا عوام کے مسائل پر بات کی ان کا کہنا تھا کہ  یہ سب کرسی کا چکر ہے، یہ جلسوں سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں جو کیا عوام خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں، عوام گالم گلوچ کی سیاست نہیں اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You