اہم خبریںخیبرپختون خواہ

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 ائیرکنڈیشنر چوری ہوگئے

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 ائیرکنڈیشنر چوری ہوگئے۔

چوری میں 2 اسٹور کیپرز کے ملوث ہونے پر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔اسپتال انتظامیہ

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 ائیرکنڈیشنر چوری ہوگئے۔ذرائع کے مطابق 19 ائیرکنڈیشنز  ایچ ایم سی کے اسٹور سےچوری ہوئے اور چوری کیے گئے ائیرکنڈیشنرز کی مالیت 70 لاکھ روپے ہے۔اسپتال انتظامیہ نے بتایاکہ چوری میں 2 اسٹور کیپرز کے ملوث ہونے پر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرکنڈیشنرز کی چوری کی انکوائری کی گئی اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹور کیپرز  کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You