خیبرپختون خواہ

پشاور میں اے این پی کی پہچان ثمر بلور کا (ن) لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

پشاور میں اے این پی کی پہچان ثمر بلور کا (ن) لیگ میں شمولیت کا فیصلہ۔

ثمر بلور سے این پی کے شہید رہنما ہارون بلور کی بیوہ ہیں وہ 2018 میں ضمنی انتخاب جیت کر پہلی بار صوبائی اسمبلی کی رکن بنیں۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی پہچان اور  بلور خاندان سے تعلق رکھنے والی ثمربلور نے (ن) لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ثمرہارون بلور صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں  تاہم اب  ثمربلور نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر بلور نے کہا کہ آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرکے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔

ثمر بلور کا سیاسی پس منظر

ثمربلور اے این پی کے شہید رہنما ہارون بشیر بلور کی بیوہ ہیں، وہ  2018 میں  ضمنی انتخاب جیت کر پہلی بار صوبائی اسمبلی کی رکن بنیں۔ثمر بلور 24 اکتوبر 2018 سے 18 جنوری 2023 تک (تقریباً 4 سال اور 3 مہینے) اسمبلی کی فعال رکن رہیں،  جون 2020 میں انہیں خیبر پختونخوا اے این پی کی صوبائی سیکرٹری انفارمیشن مقرر کیا گیا ۔وہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی پہلی خاتون ایم پی اے بنیں جو عوامی نشست سے منتخب ہوئیں، یہ اعزاز پشاور میں 16 سال بعد پہلی بار کسی خاتون کو ملا تھا ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You