اہم خبریںخیبرپختون خواہ

پشاور : سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے اشتہارجاری کردیا

پشاور: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پشاور نے مزید 128 انتہا ئی مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت سمیت گرفتاری کے لیے اشتہار جا ری کر دیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں اس وقت 294دہشت گرد سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں، جاری کر دہ اشتہار میں دہشت گردوں کی سر کی قیمت 3لاکھ روپے سے 6کروڑ روپے تک رکھی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مطلوب دہشتگرد میں آصف عرف چھوٹو اونگزیب عرف عمر خراسانی کے نام شامل ہیں ۔

حکام کا کہناہے کہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا، خیال رہے کہ اس سے قبل دو مرتبہ پہلے بھی اشتہار جاری کیا جا چکا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You