اہم خبریںخیبرپختون خواہ

پشاور: بزرگ خاتون سیاستدان بیگم نسیم ولی انتقال کر گئیں

پشاور: بزرگ خاتون سیاستدان بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں، وہ عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر تھیں۔

بیگم نسیم ولی خان شوگر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ مرحومہ ایک بار قومی اسمبلی اور تین بار صوبائی اسمبلی کی رکن منتحب ہوئیں اور پہلی خاتون سیاستدان تھیں جو رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔

مرحومہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی اہلیہ اور اے این پی کے موجودہ مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی سوتیلی ماں تھیں۔ بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You