
پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کے لیئے جدید خطوط پر تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا
قائد جہلم کا تربیتی پروگرام تعلیمی میدان میں مزید بہتری کا باعث بنے گا۔ پروفیس شریف ساجد
جہلم (محمد زاہد خورشید) چیف ایگزیکٹیوو ایجوکیشن آفیسر جہلم مسز کوثر سلیم کا انقلابی اقدام ۔ قائد جہلم ( QAED Jlm ) میں پرائویٹ سکولوں کے اساتذہ کرام کیلئے 1 روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس تربیتی سیشن کے دوران مندرجہ ذیل دو موضوعات کا خاص طور پر احاطہ کیا گیا۔ 1: سرگرمی پر مبنی تعلیم۔ 2: کلاس روم مینجمنٹ۔ ( تنظیم کلاس روم) , شبیر اختر (سربراہ QAED Jlm)، سعید الرحمان (سبجیکٹ اسپیشلسٹ) اور قاضی فہیم (ایجوکیشن آفیسر QAED Jlm) بطور ماسٹر ٹرینر اس ٹریننگ کا انعقاد کرتے ہیں۔ مزید برآں جناب شریف ساجد (صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن جہلم) نے بھی جاری ٹریننگ کا مشاہدہ کیا۔ تربیت کے سب شرکاء خاص طور پر مواد کی تقسیم سے بہت مطمئن تھے، "کلاس روم مینجمنٹ” کے موضوع پر بہت مثبت فیڈ بیک دیں۔ تربیت کے شرکاء نے خواہش ظاہر کی کہ پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کے لیے اس قسم کے سیشنز کا کثرت سے اہتمام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر پرائیویٹ سکولز شریف ساجد نے چیف ایگزیکٹیوو آفیسر ایجوکیشن مسز کوثر سلیم کے اس انقلابی اقدام کا خصوصی طور پر شکری ادا کیا کہ انہوں نے قائد اعظم اکیڈمی برائے تعلیمی ترقی کے افسران کو پرائیویٹ سیکٹر کے اساتذہ کرام کو تربیتی ورکشاپ کے ذریئے ٹریننتگ دینے کا پروگرام شروع کروایا۔ شریف ساجد صاحب نے اس کو بہت پسند کیا اور بہت سراھا کہ قائد جہلم کے افسران کا پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کرام کو موجودہ حالات کے مطابق جدید طریقہ تدریس سے روشناس کرانا اس دور کی اھم ضرورت ھے ۔ اس سے اساتذہ کرام کو اپنے طلباء کو بہتر انداز میں تعلیم میں مدد ملے گی ۔
قائد اعظم اکیڈمی برائے تعلیمی ترقی سنٹر کے افسران اور تدریسی عملہ کا بھی بھرپور شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بڑی دلچسپی کے ساتھ ٹریننگ پروگرام ترتیب دینے اور پرائیوٹ سکولز اساتذہ کرام کو تربیت دینے کا عزم کر رکھا ھے۔ آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔



