پاکستان کی ترقی کا راستہ بیجنگ سے ہوکر نہیں آتا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پاکستان کی ترقی کا راستہ بیجنگ سے ہوکر نہیں آتا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
وزیر اعظم 110رکنی تجارتی وفد چین لے جانے کی بجائے ملکی مسائل پر توجہ دیں:گفتگو
حکومت کو چائنہ کے ساتھ ساتھ روس سے بھی تعلقات مضبوط کرنے ہوں گے:چیئرمین
بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ مقامی کاروباری افراد کا اعتماد بحال اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی وزیر اعظم کے دورہ چین کے حوالے سے گفتگو
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کے 110 رکنی تجارتی وفد کے ہمراہ دورہ چین پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ بیجنگ سے ہوکر نہیں آتا حکومت کو یہ بات جتنی جلدی سمجھ آجائے اتنا ہی بہتر ہے،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ چین سپر پاوربنتا جارہا ہے مگر ہم سے پہلے وہ اپنے مفادات کے بارے میں ہی سوچے گا،پاکستان کو چائنہ کے ساتھ روس سے بھی تعلقات مضبوط بنانے ہوں گے،بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ حکومت مقامی کاروباری افراد کا اعتماد بحال کرتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کرے تاکہ جو پاکستانی عدم اعتماد کی وجہ سے دبئی یا دیگر ممالک میں کاروبار کررہے ہیں وہ واپس ملک آسکیں۔انہوں نے کہا کہ 110رکنی تجارتی وفد ملکی خزانے پر شدید بوجھ ثابت ہوگا تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعظم اپنا زیادہ سے زیادہ وقت ملک میں گزاریں اور مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ قوم کو ناکام حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بے پناہ معاشی مسائل کا سامنا ہے اگر حکومت نے یہ روش نہ بدلی تو آنے والے دنوں میں حالات مزید کشیدہ ہوکر رہ جائیں گے۔



