انٹرنیشنلاہم خبریں

پاکستان کیلئے اعزاز، پنجاب کے شاہد چودھری کینیڈا کی اعلی عدالت میں جج تعینات

پاکستان کیلئے اعزاز، پنجاب کے شاہد چودھری کینیڈا کی اعلی عدالت میں جج تعینات۔

یاد رہے کہ شاہد چودھری کینیڈین شہر وٹ بی کی ڈپٹی میئر ملیحہ شاہد کے شوہر ہیں۔

ٹورنٹو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کینیڈا میں پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد کو کینیڈا کی اعلی عدالت کا جج تعینات کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد چودھری کو کینیڈا کی اونٹاریو کورٹ آف جسٹس میں جج تعینات کیا گیا ہے وہ اس قانونی عہدے پر فائز ہونے والے پہلے پاکستانی ہیں، شاہد چودھری کینیڈین شہر وِٹ بی کی ڈپٹی میئر ملیحہ شاہد کے شوہر بھی ہیں۔جسٹس آف پیس کا عہدہ سنبھالنے والے شاہد چودھری 25 سال پہلے کینیڈا منتقل ہوئے تھے جبکہ ان کا تعلق پنجاب کے شہر بورے والا سے ہے، جسٹس شاہد نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔جسٹس شاہد چودھری نے کینیڈا کے اوسگوڈ ہال لا اسکول سے پوسٹ گریجوایٹ سرٹیفکیٹ مکمل کیا، وہ اونٹاریو کی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے کونسل، مختلف کمیٹیوں کے رکن اور 2011 میں کینیڈین امیگریشن اور سٹیزن شپ کنسلٹنٹ بھی رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You