اہم خبریںسندھ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی انتخابی سرگرمیاں تیز

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی انتخابی سرگرمیاں تیز۔

پاکستان کی تعمیروترقی کےلیے عوام کومحب وطن اور خدمت گزار قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا۔فیصل ندیم،احمدندیم اعوان

کراچی : (اسٹاف رپورٹ )
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی نے انتخابی سرگرمیاں اورجلسہ عام کی تیاریاں تیز کردی ہیں ۔ بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم جاری ، علاقائی ذمہ دار و کارکنان کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور کیمپین چلا رہے ہیں ۔مرکزی مسلم لیگ کراچی میں ایک بار پھر اپنی عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔ انتخابی مہم اور جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں NA235کے امیدوار مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم ،PS97کے امیدوار اور کراچی کے صدراحمدندیم اعوان کاحلقے کا دورہ اور کارنر میٹنگ سے خطاب ۔ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرفیصل ندیم نے کہا کہ کراچی کے ساتھ ہمیشہ سوتیلوں والا سلوک کیا گیاہے ۔ جو آیا اس نے اپنا مفاد پورا کیا۔ پالیسیاں بنتی ہیں، بجٹ پاس ہوتا ہے لیکن عوام کی صورتحال بدترہوتی جا رہی ہے۔ پاکستان بھر میں ترقی اور خوشحالی کے نام پر صرف اندھیرا نظر آتا ہے۔اب وقت ہے ہمیں پاکستان کو روشنیوں کی جانب لیکر جانا ہو گا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اب سیاست میں عملی طور پر قدم رکھ چکی ہے۔ ہم عوام میں شعور بیدار کریں گے۔ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سےحالات بدل سکتےہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ہم سیاست عوام کی خدمت کےلیے کرتے ہیں ۔شہر قائد کے باسی ہماری خدمت سے واقف ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ اقتدار میں آکرعوام کو مایوس نہیں کرے گی ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You