پاکستان شدید خطرناک اندرونی و بیرونی شازشوں کا شکار ھوچکا ھے۔۔!

پاکستان شدید خطرناک اندرونی و بیرونی شازشوں کا شکار ھوچکا ھے۔۔!
یہ حقیقت ھے اس وقت ھمارا ملک انتہائی خطرناک سازشوں فتنوں سے دوچار ھے کون سہی کون غلط فیصلہ کرنا انتہائی دشوار ھوگیا ھے لیکن میں جاوید صدیقی جرنلسٹ کالمکار کراچی پھر بھی مطمئین ھوں کیونکہ میرے ربﷻ اور میرے آقا ﷺ نے یہ ملک بنوایا ھے اس میں سچے نیک ایماندار دیندار مخلص اللہ کے بندوں اور بندیوں کی مالی و جانی کثیر تعداد میں قربانی شامل ہیں۔ دین محمدی ﷺ سے لیکر بابائے آدم حضرت آدم علیہ السلام تک قربانیوں کے بعد ہی ثمر ملتے رھے ہیں پاکستان بھی اللہ کا ثمر ھے اور اللہ اپنے ثمر کی حفاظت کرنا خوب جانتا ھے۔ یاد رھے آخری ایسا زمانہ آئیگا جس میں فتنے فساد دجالی اطاعت گزاری انتہا کو بڑھ جائیگی اور نیک سچے پرہیزگار متقی سخت امتحانات اور آزمائش سے دوچار ھوں گے جھوٹ اور منافقت انتہا کو پہنچ چکی ھوگی۔ نظروں کا دھوکہ بڑھ چکا ھوگا۔ جو بہار نظر آئیگی وہ اذیت ھوگی اور جو اذیت نظر آرھی ھوگی درحقیقت وہ بہار ھوگی اب وہ دور شروع ھوچکا ھے پاکستان سمیت عالم اسلام سیاسی معاشی اقتصادی مذہبی اور عسکری انتشار کا شکار نظر آرھا ھے اب وقت ھے خود کو سنبھالنے کا اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کا مسلم امہ سمیت ہر پاکستانی کو دین محمدی ﷺ کی خاطر منفی سوچ منفی فکر منفی انداز منفی طریقہ کار منفی لائحہ عمل اور منفی قوتوں کو کچلنے کا اگر خود کو نہ سنبھالا امت و قوم کو نہ سنبھالا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی اپنے رب ﷻ اور اپنے آقا ﷺ کی رضامندی کرنے کیلئے بہتر یہی ھے کہ ایسی راہ ایسا عمل ایسا رویہ ہرگز ہرگز ہرگز نہیں اختیار کریں کہ جس سے دشمنانان اسلام اور دشمنانان پاکستان کو تقویت پہنچے راحت پہنچے آسانی میسر آئے اور وہ مسلم دنیا بلخصوص پاکستان کو ناتلافی نقصان سے دوچار کرسکے یاد رھے نائن ایون کا جھوٹا کھیل رچا کر اسرائیل اور امریکہ سمیت غیر مسلم ممالک نے کئی مسلم ملکوں کا حشر نشر کردیا برباد کردیا اے امت مسلمہ اور اے قوم پاکستانیو آنکھیں اور شعور کو بیدار رکھو خدارا جوش سے نہیں ہوش سے کام لو اور دشمنانان اسلام و دشمنانان پاکستان کو پہچانو دنیاوی مال و متاع کی لالچ میں کہیں اپنی آزادی نہ کھو بیٹھو وہی قوم زندہ جاوید رہتی ھیں جو سچ و حق کیساتھ چلتی ھیں اور غور و فکر دانائی کو ساتھ رکھتی ھیں ۔۔۔۔!!


