پاکستان سوسائٹی فار مائیکرو بایولوجی "FIBC-PS2023” کی 14 ویں بین الاقوامی کانفرنس

پاکستان سوسائٹی فار مائیکرو بایولوجی "FIBC-PS2023” کی 14 ویں بین الاقوامی کانفرنس
سلیم حبیب یونیورسٹی میں بین الاقوامی مائیکرو بائیولوجی کانفرنس کا انعقاد

پاکستان اور بیرون ممالک کے تعلیمی و تحقیقی اداروں کے 400 سے زائد مندوبین نے مائیکرو بائیولوجی کانفرنس میں شرکت کی



کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) پاکستان سوسائٹی فار مائیکرو بائیولوجی ایف آئی بی سی؛ پی ایس ٢٠٢٣ کی ١٤ ویں بین الاقوامی کانفرنس، جس کا اہتمام سلیم حبیب یونیورسٹی ایس ایچ یو کے تعاون سے شعبه بائیو سائیسز، فیکلٹی آف سائنس کی میزبانی کیساتھ گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے موضوعات میں ڈیزاسٹرز، وبائی امراض اور مائیکرو بایولوجسٹ کیلئے صحت عامہ کے چیلنجز، جس میں اٹھارہ سائنسی سیشنز، بارہ ہینڈ آن ورکشاپس، کلیدی پیکچرز، ایک سائنسی نمائش، اور غیر ملکی اور مقامی ماہرین کے تحقیقی مقالوں کی زبانی اور پوسٹر پریز بیشنر شامل تھے۔ کانفرنس میں پاکستان اور بیرون ملک کے تعلیمی و تحقیقی اداروں کے چار سو سے زائد مندوبین نے شرکت کی جن میں لبنان، جمیکا، ایران، آسٹریلیا، امریکہ، نائجیریا، اور دیگر ممالک کے شرکاء شامل رھے۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسٰی عبدالله، سرپرست اعلی پاکستان سوسائٹی فار مائیکرو بیالوجی اور سی ای او ڈاکٹر عیسٰی لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر، پروفیسر ڈاکٹر پاکستان سوسائٹی فار مائیکرو بائیولوجی کی صدر شاہانہ عروج کاظمی اور چیتر پرسن ایف آئی بی سی۔ پی ایس ایم ٢٠٢٣ اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان، وائس چانسلر سلیم حبیب یونیورسٹی نے بھی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کی اہمیت کے بارے میں احاطہ کیا۔ مائیکرو بائیولوجی کی توسیعات اور صحت کی دیکھ بھال، خوراک، زراعت، دواسازی، تشخیص اور دیگر صنعتوں میں انکی ایپلیکیشنز کی ایک وسیع رینج سے متعلق بتایا۔ اس موقع پر موجود وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری، وائس چانسلر سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام اور پروفیسر ڈاکٹر مجدد الرحمان، وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی نے کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر رانا جواد اصغر سی ای او گلوبل ہیلتھ سیٹر ٹیسٹ اینڈ ایلیمینٹر، پاکستان نے ڈاکٹر احمد علی انور میموریل لیکچر دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عقیل احمد ڈین فیکلٹی آف سائنس سلیم حبیب یونیورسٹی اور سیکرٹری ایف آئی بی سی۔ پی ایس ایم ٢٠٢٣ نے شکریہ کا نوٹ پیش کیا۔ اسکے علاوہ دیگر معززین اور صنعت و حرفت سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی، وائس چانسلر عثمانیہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یونیورسٹی کراچی، پروفیسر ڈاکٹر سعید خان، چیئرمین شعبه مالیکیولر پیتھالوجی، ڈاؤ یونیورسٹی کے بھی موجود تھے۔ ہیلتھ سائنسز کراچی اور ڈاکٹر قیصر وحید بھی موجود تھے۔ تقریب میں چیئرمین سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر خالد شیخ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سلیم حبیب یونیورسٹی کے محمد عباس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس اور سلیم حبیب ایجوکیشن فانڈیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر، پروفیسر ڈاکٹر کلیم رضاخان، رجسٹرار، ڈاکٹر محمد حسین حبیب ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایجوکیشن، مارکیٹنگ، ایچ آراینڈ ایڈ من، ڈاکٹر ارشد محمود، چیئر پرسن، شعبہ بائیو سائنسز، ڈاکٹر سیدہ صدف اکبر اور یونیورسٹی کے ڈائریکٹرز، اور شعبہ جات کے سربراہان، چیئر پرسنز سمیت فیکلٹی طلباء اور عملہ بھی موجود تھا۔ کانفرنس میں ایک میوزیکل شام اور سلیم حبیب یونیورسٹی کے اعزازی چانسلر ڈاکٹر ارم آفاق کی طرف سے ایک عشائیہ بھی دیا گیا۔ تقریب کے آختتام پر شرکاء میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گیں۔۔۔!!




