اہم خبریںپاکستان

پاکستان ریلوے ویگنز اور کوچز 5 ممالک کو ایکسپورٹ کرے گا۔حنیف عباسی

پاکستان ریلوے ویگنز اور کوچز 5 ممالک کو ایکسپورٹ کرے گا۔حنیف عباسی

چلی،ارجنٹینا،سری لنکا،بنگلا دیش اور نیپال کو ریلوے کی کوچز اور ویگن ایکسپورٹ کریں گے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے ویگنز اور کوچز 5 ممالک کو ایکسپورٹ کرنے جا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے دسمبر میں 10 ارب روپےکی آمدن حاصل کی جو ایک ریکارڈ ہے، ریکارڈ آمدن حاصل کرنے کیلئے ہم نے مسافروں کو سہولت فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ مال گاڑیوں میں ہم نے شراکت داروں کو شامل کیا، کنٹینر، کوئلہ یا فاسفیٹ کی آج مال گاڑیوں کے ذریعے سپلائی کی جا رہی ہے۔حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ریلوے ویگنز اورکوچز 5 ممالک کو ایکسپورٹ کرنے جا رہی ہے، ہم چلی، ارجنٹینا، سری لنکا، بنگلا دیش اور نیپال کو ریلوے کی کوچز اور ویگن ایکسپورٹ کرنے جا رہے ہیں، اس ہفتے ان 5 ممالک کے سفیروں کو وزارت میں پریزنٹیشن دی جائے گی۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ہم اپنی کوالٹی کے حوالے سے سفیروں کو آگاہ کریں گے اور باقی دنیا سے کم قیمت پر کوچز اور ویگنز ان ممالک کو فراہم کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You