انٹرنیشنل

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط۔

مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بنگلا دیش کے مشیر خارجہ امور محمد حسن توحید کی نگرانی میں ہوئی۔

ڈھاکا(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ڈھاکا میں ہوئیں جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلا دیش کے مشیر برائے خارجہ امور محمد حسن توحید بھی شریک ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش نے سفارتکاروں اور حکومتی اہلکاروں کے لیے ویزا ختم کرنے کے معاہدہ پر دستخط کیے۔انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اور بنگلا دیش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ٹریڈ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے، ایسوسی اینڈ پریس آف پاکستان اور بنگلا دیش سنگباد سنگستھا کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے۔پاکستان اور بنگلا دیش کی فارن سروس اکیڈمیز میں تعاون کی مفاہتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔یاد رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار گزشتہ روز بنگلا دیش کے تاریخی دورے پر پہنچے تھے، یہ کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا 13 سال بعد پہلا دورہ ہے، اسحاق ڈار حکومت بنگلا دیش کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You