پاکستان احتجاج کی آڑ میں انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پاکستان احتجاج کی آڑ میں انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
الجہاد کے نعرے لگا کر عام عوام کو ورغلانے والے اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں:چیئرمین
بڑھتا ہوا سیاسی عدم استحکام معاشی تباہی اور عوامی مسائل میں اضافے کا باعث بن رہا ہے:گفتگو
عوام مفاد پرست سیاستدانوں کا ساتھ دینے کی بجائے ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے آگے بڑھیں
پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کی بجائے عدالتوں میں بے گناہی کے ثبوت پیش کریں
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان احتجاج کی آڑ میں انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،ملک میں بڑھتا ہوا سیاسی عدم استحکام معیشت کی تباہی کے ساتھ عوامی مسائل میں بھی اضافے کا باعث بن رہا ہے قوم کو چاہیے کہ وہ مفاد پرست سیاستدانوں کی دلفریب باتوں اور وعدوں میں آنے کی بجائے ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے آگے بڑھے،پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی رہائی کے لیے سڑکوں پر احتجاج اور دھرنے دینے کی بجائے عدالتوں میں ان کی بے گناہی کے ثبوت پیش کریں اور قانون ساز اسمبلیوں میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کروائیں۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ملک اور عوام کے مفاد کی باتوں پر شروع ہونے والے احتجاج اور دھرنے ذاتی مفادات کے حصول پر اختتام پذیر ہوتے آرہے ہیں اب کی بار بھی عام عوام کو بلی کا بکرا بنا کر سیاستدان خود محفوظ راستوں سے نکلنے کی کوششوں میں مگن ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ عوام کو باہر نکلنے کے بھاشن دینے والے عمران خان اور بشری بی بی اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لے کر آئیں تاکہ عوام کو بھی پتہ چل سکے کہ قائدین کے بچے بھی ان کے ساتھ ہیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
18-11-2024



