کرائمز

پاکستانی شہریوں کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر لوٹنے والے ملزم ارشد محمود کو شالیمار تھانہ

پاکستانی شہریوں کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر لوٹنے والے ملزم ارشد محمود کو شالیمار تھانہ نے گرفتار کر لیا

اسلام آباد ( افتخار خٹک ) پاکستانی شہریوں کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر لوٹنے والے ملزم ارشد محمود کو شالیمار تھانہ نے گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ارشد محمود کے خلاف ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے اور پاکستانی شہری ارشد محمود جو کہ خود کو انٹر نیشنل کمرشل بنک سوڈان کا مالک ظاہرکرتا ہے اور ملزم ارشد محمود نے وفاقی دارلحکومت سمیت کئی بڑے شہروں میں فراڈ، دھوکہ بازی اور جعلسازی کے ذریعے پاکستانیوں کو لوٹنے کا دھندہ کئی عرصے سے شروع کیا ہوا تھا۔ موصوف جنوبی سوڈان میں واقع بنک کے ذریعے پاکستانیوں اور دیگرممالک کے لوگوں کو لوٹنے کی کارروائیوں میں ملوث ہے
ملزم ارشد محمود کے خلاف بعض دیگر سوڈانی بنکوں سے متعلق بھی اس طرح کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی تھی۔ ملزم ارشد محمود لوگوں کو جعلی انٹر نیشنل لیٹر آف کریڈٹ، بنک گارنٹی اور انٹرنیشنل بینک میں سرمایہ وغیرہ کا چکر دیکر ان کے رقوم ہتھیا لیتا۔ اور مذکورہ شخص نے سلک بینک لمیٹڈ پاکستان کی خریداری کیلئے سابق وفاقی وزیر شوکت ترین سے 54 ملین ڈالر معاہدے کی کوشش کی تاہم حقائق کا علم ہونے پر سابق وفاقی وزیر نے معاہدہ منسوخ کر دیا۔ ایف آئی اے سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں نے بھی ارشد محمود کے خلاف شکایات موصول ہونے پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You