اہم خبریںکرائمز

پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی جی ڈی پی کا سالانہ پانچ فیصد کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ دنیا کو سالانہ دو اعشاریہ چھ ٹریلین ڈالر نقصان پہنچاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن کیخلاف جدوجہد کو ترجیح دیتا رہے گا۔ ہم ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں۔ تاہم پاکستان کو کرپشن کی شکل میں ایک چیلنج کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن ہی پاکستان میں تمام مسائل کی جڑ ہے۔ نیب چہرہ نہیں بلکہ کیس کو دیکھتا ہے۔ نیب کا تعلق کسی فرد یا سیاسی جماعت سے نہیں، پاکستان سے ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You