اہم خبریںپنجاب

پارٹی بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ کونسا عہدہ کس کے پاس ہوگا۔اسد عمر

پارٹی بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ کونسا عہدہ کس کے پاس ہوگا۔اسد عمر

پارٹی میں بہت سے فیصلوں کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں، پارٹی کے سب حقیقی لیڈر جیل میں ہیں۔سابق وفاقی وزیر

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق  وفاقی وز یر اسد عمر کا کہنا  ہے کہ تحریک انصاف  بانی چئیرمین کی بنائی ہوئی  جماعت ہے، وہی فیصلہ کرتے ہیں پارٹی میں کونسا عہدہ کس کے پاس ہوگا؟ پارٹی  میں بہت سے فیصلوں کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں، پارٹی کے سب حقیقی لیڈر جیل  میں ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ  براہ راست بانی پی ٹی آئی سے نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی میں شک کی لہر ہے، بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات اور مشاورت نہیں ہو سکتی، چند لوگوں سے ہو سکتی ہے، سیاسی قوتوں کا کہنا ہے میں دوسرے کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا تو یہ جمہوریت کی نفی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  ایسا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکتا جو موجودہ صورتحال سے نکال سکے، سیاستدانوں سے ہی بات کی جاتی ہے،حل نکالنے کیلئے سیاستدانوں سے بھی بات کرنا پڑے گی ،2021 میں سپورٹ کے بغیر اعتماد کا ووٹ نہیں ہو سکتا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You