جہلم

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ضلع بھر میں 31 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر بھر پور کریک ڈاؤن جاری

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ضلع بھر میں 31 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،جن میں ملزمان سے 03 عدد رکشے،01 ڈمپر،23 موٹر سائیکل اور 01 عدد ہائی ایس قبضہ پولیس میں لے لی گئی،

خطرناک ڈرائیونگ، کم عمر ڈرائیونگ، ون ویلنگ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ، اور اوور اسپیڈنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں،

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کا فرض ہے، قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس کی مشترکہ ٹیمیں شاہراہوں، چوکوں اور اہم مقامات پر مسلسل چیکنگ کا عمل یقینی بنا رہی ہیں تاکہ محفوظ پنجاب کے ویژن کے مطابق حادثات میں کمی اور ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے،ڈی پی او جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You