پنڈدادنخان

ٹریفک حادثہ دولہا دلہن سمیت 7 افراد جاں بحق

ٹریفک حادثہ دولہا دلہن سمیت 7 افراد جاں بحق

پنڈدادن خان / کیھوڑہ ۔میں خوشیوں بھرا گھر ماتم میں تبدیل چوآسیدن شاہ کیھوڑہ روڈ پر بریک فیل ہونے کے باعث تیز رفتار ڈمپر کی بارتیوں کی گاڑیوں کو ٹکر سے دولہا احتشام الہی طاہرہ رحمن دلہن نورین زوجہ اکرام الہی شبانہ زوجہ امیر مختار نازیہ دختر کمال مظہر حسین ولد حاکم خان عاہزہ شاہین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی رسیکیو ٹیمیں ڈی ایس پی سید ذوالفقار گیلانی ایس ایچ او تھانہ پنڈدادن خان ظہیر الدین بابر تحصیلدار رحمت علی ورک موقع ہر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی جاں بحق اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر اہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا افسوسناک حادثہ پر وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے حادثے کا نوٹس لے کر واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی وزیر اعلی کا جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس انتظامیہ کو ڈمپر ڈرائیور کو فلفور گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے بدقسمت بارات چکوال سے براستہ چوآسیدن شاہ کیھوڑہ واپس ا رہی کہ وادی توبر کے قریب افسوسناک حادثہ کا شکار ھو گی زخمی ھونے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے متحرک کارکن سماجی رفاعی شخصیت سینر صحافی شیعب رسول کھوکھر بھی شامل ہیں جنکو زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ھے

رپورٹ : عمران حیدرببلی پنڈدادن خان

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You