انٹرنیشنل

ٹرمپ جان لیں نومبر میں ہماری طاقتور مہم کامیاب ہو گی: کملا ہیرس

امریکا میں صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے ۔
ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کمزور حریف کہا گیا لیکن ٹرمپ جان لیں کہ نومبر میں ہمارے لوگوں کی طاقتور مہم کامیاب ہو گی ، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے نائب امیدوار کی باتیں عجیب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے میرے ریکارڈ میں بدترین جھوٹ بولا، امید ہے وہ اپنی باتوں پر دوبارہ غور کریں گے۔

دوسری جانب ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں امریکا میں حالات سب کے سامنے ہیں ، لیکن چار سال میں سب ٹھیک کیا جائے گا ، مسیحی ووٹ کے لیے باہر نکلیں آپ کو دوبارہ ایسا نہیں کرنا پڑے گا، ملک کو ری پبلکز کی ضرورت ہے جو اُسے اپنی بنیادوں کی طرف لے جاسکیں۔

واضح رہے ڈیموکریٹک پارٹی نے کئی مواقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کی سلامتی اور جمہوریت کی بقا و فروغ کے لیے خطرہ قرار دیا ہے،ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے اقتدار کے لیے ملک میں تقسیم و تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You