اہم خبریںجہلم

ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذولفقار احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے

جہلم مئی ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے جذبے اور نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے والے سرکاری افسران کی خدمات ہمیشہ یاد رہتی ہیں

یہ بات انہوں نے ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذولفقار احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین، سماجی کارکن فرحت کمال ضیا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ذولفقار کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ ضلع جہلم میں افسران پر مشتمل ایک بہترین ٹیم موجود ہے اور قابل اطمینان بات ہے کہ ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اپنے شعبے میں بہترین محکمانہ سروسز ڈلیوری کے معیارمیں اضافہ اور عوامی سہولیات کے اقدامات کر کے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے ہم میں سے بہت سے افسران صوبہ و ملک کے بیشتر اضلاع میں سروسز انجام دے چکے ہیں اور مستقبل میں مزید اضلاع میں محکمانہ سروسز انجام دیں گے لیکن دوران سروس اپنی جائے تعیناتی پر عوامی فلاح وبہبود اور ضلع کی تعمیر و ترقی سمیت اپنے محکموں میں بہتر گورننس کے ساتھ سروسز کے معیار کو بہتر بنانے پر عوام افسران کو ہمیشہ یادرکھتے ہیں۔انہوں نے ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے اس ضلع میں خدمات سر انجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ بعد ازاں ٹرانسفر ہونے والے افسر کو یادگاری سووینئر اور تحائف پیش کئے گئے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You