سندھ

ٹاؤن چیئرمین ضلع کورنگی اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا انوکھا کارنامہ

*ٹاؤن چیئرمین ضلع کورنگی اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا انوکھا کارنامہ۔*

*ٹاؤن چیئرمین ضلع کورنگی نے حالیہ دنوں میں ایک صفائی کمپین کا آغاز کیا تھا ” آؤ کر مل صاف کریں کورنگی” اس کمپین کے نام کو چینج کر کے رکھ دیا ہے "آؤ مل کر گندا کریں کورنگی”۔ تنویر چوہدری*

کراچی : (اسٹاف رپورٹ)
گندگی اور غلاظت اور کچرے کے ڈھیر نے ضلع کورنگی کا حسن ماند کر دیا ہے۔ تنویر چوہدری*ضلع کورنگی کی تباہی کی ذمہ دار سابقہ صوبائی حکومت، موجودہ انتظامیہ، ٹاؤن چیئرمین اور سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کی ٹیم ہے۔ تنویر چوہدری پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع کورنگی کے صدر جناب تنویر چوہدری نے علاقائی وزٹ کے دوران کہا ہے کہ کچرے کے ڈھیر، گندگی کے انبار اور خستہ حال سیوریج سسٹم نے ضلع کورنگی کا حسن ماند کر دیا ہے۔*ناقص انتظامیہ کی کارگردگی، جگہ جگہ ابلتے ہوئے گٹروں کی ذمہ داری، گٹر کے ڈھکن کا نہ ہونا، کوڑے کے ڈمپنگ پوائنٹ ہسپتال کے ساتھ بنانا ٹاؤن چیئرمین پر ایک سوالیہ نشان ہے۔تنویر چودھری*روشنیوں کے شہر کراچی میں واقعہ ضلع کورنگی کو کچرہ دان بنانے اور تعفن زدہ کرنے والے وہی ضلع کورنگی کے انتظامات کو سنبھالنے والے ڈائریکٹرز سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ یو سیز انچارجز اور ملازمین کی صورت میں مگرمچھ ہیں جو کرپشن کے سمندر میں خوب غوطے لگاتے ہیں، اربوں کھربوں کا بجٹ ہڑپ کر جاتے ہیں۔ تنویر چوہدری*ضلع کورنگی کوتعفن زدہ بنانے والوں کا جلد حالیہ الیکشن میں عوام اپنے ووٹوں کی طاقت سے احتساب کرے گی۔ تنویر چوہدری
ٹاؤن چیئرمین ضلع کورنگی نے کورنگی کی عوام کو گندے پانی میں ڈوبنے اور گندہ میں زندگی گزارنے کے لئے چھوڑ دیا ہے۔ تنویر چوہدری
گندگی اور کچرے کو ڈمپ کرنے لیے چکرا گوٹھ میں موجود مہرنساء ہسپتال کے ساتھ غیر قانونی ڈمپنگ پوائنٹ قائم کر کے ٹھیکے پر افغانیوں کے سپرد کردیا گیا ہے۔ تنویر چوہدری*

ٹاؤن چیئرمین اور سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ ضلع کورنگی کی انتظامیہ یہ غیر قانونی ڈمپنگ پوائنٹ کو فل فور ختم کرے۔ تنویر چوہدری

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You