وکیشنل انچارج میڈم شبانہ کوثر الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر نگرانی کورنگی اللہ وآلہ ٹاؤن

*وکیشنل انچارج میڈم شبانہ کوثر الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر نگرانی کورنگی اللہ وآلہ ٹاؤن میں تعلیم بالغان کی کلاسز کا آغاز*
کراچی : (اسٹاف رپورٹ)


وکیشنل انچارج میڈم شبانہ کوثر الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر نگرانی کورنگی اللہ وآلہ ٹاؤن میں تعلیم بالغان کی کلاسز کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں نہ صرف یتیم مسکین بچے پڑھے ہیں بہت سی صفید پوش فیملی جو اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلوا پا رہے تھے ان کے بچوں کو بھی عزت و احترام سے پڑھایا جارہا ہے ان کے لیے کتابیں کاپیاں اور دیگر پڑھائی کا سامان دیگر ڈونر حضرات کے تعاون سے مہیا کیا جاتا ہے۔میڈم شبانہ کوثر وکیشنل انچارج الشریف فاؤنڈیشن کی خدمات کو علاقہ پر اور الشریف فاؤنڈیشن میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ اور نہ صرف تعلیم بالغان بلکہ ووکیشنل سینٹر جس میں سلائی کڑھائی اور بیوٹیشنز کے کورسز کروا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سینٹر میں بچوں کے لیے ایک ٹائم کا فری کھانے کا بھی انتظام کر رہیں ہیں۔انسانیت کی زندگی میں کوئی بھی شعبہ ہو اس میں پیش پیش رہتیں ہیں۔وضح رہے الشریف فاؤنڈیشن کا میشن زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کی خدمت کرنا عوالین سمجھا جاتا ہے۔زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو۔جس میں ایمبولینس،وکیشنل سینٹر،میرج بیورو،میت بس،بے روزگار افراد کو ٹیکنیکل جاب دلوانہ،کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ،انگلش لینگویج،دسترخوان،شجرکاری اس طرح کے بے شمار شعبہ جات میں کام کر رہے ہیں۔چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کا پیغام ہے کے آئیں آگے بڑھیں اور اس فلاحی نیک کام میں الشریف فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں۔*



