پنجاب

وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی ٹیکسزکی بھرمارپر مبنی:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی ٹیکسزکی بھرمارپر مبنی:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

صوبائی میزانیہ میں اعداد و شمار کی ہیرا پھیری کے ذریعے وفاق کی پیروی کی گئی:گفتگو

مستقبل پاکستان عوام کش فیصلوں پر خاموش نہیں بلکہ ہر فورم پر آواز بلند کریں گے:چیئرمین
موجودہ بجٹ میں بھی جنوبی پنجاب کے عوام کو وہ حق نہیں دیا گیا جو دینے کی ضرورت ہے:اظہار خیال

صحت و تعلیم کے شعبہ خصوصی توجہ کے منتظر،سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کی حالت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی زبانی کلامی اقدامات اور ٹیکس کی بھرمارپر مبنی ہے،صوبائی میزانیہ میں اعداد و شمار کی ہیر پھیری کرکے وفاق کی پیروی کی گئی ہے، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت عوام کو درپیش دیگرمسائل کے حل کے بارے میں کوئی ایسا فنڈ منظور نہیں کیا گیا جس سے لگے کہ حکومت قوم کو ریلیف فراہم کرنے میں مخلص ہے،پاکستان میں جب تک آئی ایم ایف ہدایات پر مبنی سالانہ میزانیہ پیش ہوتا رہے گا تب تک ملک آگے بڑھ پائے گا اور نہ ہی عوامی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوپائے گا،سالانہ بجٹ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہیں متعین کرتا ہے مگر پاکستان کی تاریخ گواہ ہے جب بھی بجٹ پیش کیا گیا ٹیکسسز کی بھرمار کے ذریعے عام عوام کا جینا دو بھر ہوگیا مگر اس کی کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے سب کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے،مستقبل پاکستان عوام کش فیصلے پر خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے عوامی خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنائے گی۔ان خیالات کا اظہار پنجاب کے سالانہ بجٹ 2024-25پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پنجاب میں تعلیم اور صحت کا شعبہ انتہائی زبوں کا حالی کا شکار ہے حکومت اس پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان دونوں شعبوں کے بجٹ میں اضافہ کرنا ہوگا کیونکہ تعلیم و صحت عوام کی بنیادی ضرورت ہے اور صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت زار کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے مگر اس کے باوجود ان دونوں شعبوں کوگزشتہ کئی سالوں سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ تین ڈویژنز پر مشتمل خطہ جنوبی پنجاب شروع دن سے حکومتی توجہ کا منتظر رہا ہے مگر ہر حکومت نے اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کو درپیش محرومیاں اور پسماندگی کم ہونے کی بجائے بڑھتی جارہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You