
وفاقی وزیر فواد چوہدری اور چیف کوارڈینیٹر NA67 فراز چوہدری سے پی ٹی آئی جہلم کے صدر چوہدری زاہد اختر کی ملاقات۔
ملاقات میں آئندہ بلد یاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آئندہ الیکشن میں متحد ہو کر مقابلہ کرنے پر زور دیا۔
چوہدری زاہد اختر نے چیف کوارڈینیٹر فراز چوہدری کی کنٹونمنٹ الیکشن کی حکمت عملی کو آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن کیلیے بہترین سیاسی حکمت عملی قرار دیا۔

سپیشل پراسیکیوٹر نیب چوہدری فیصل فرید سے چک حمید کے وفد کی ملاقات چوہدری منیر جٹ اور ڈاکٹر جاوید دونوں فریقین نے زمین کے تنازع پر چوہدری فیصل فرید سے کردار ادا کرنے کو کہا چوہدری فیصل فرید نے کہا ہماری اولین ترجیح امن ہے انشاء اللہ جس حد تک ہو سکا اپنا مثبت کردار ادا کریں گے اور تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔
رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



