جہلم

وفاقی وزیر ریلوے بلال اظہر کیانی کی جہلم آمد، چوہدری سعید اقبال کے گھر پرتپاک استقبال

جہلم(ملک وسیم اختر ) وفاقی وزیر ریلوے بلال اظہر کیانی کی جہلم آمد، چوہدری سعید اقبال کے گھر پرتپاک استقبال

جہلم: (رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے بلال اظہر کیانی نے جہلم کا دورہ کیا اور سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال کے گھر پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جہلم کے ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان نے بلال اظہر کیانی کا خیرمقدم کیا اور ان کے دورے کو جہلم کی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

اس موقع پر جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے بھی چوہدری سعید اقبال کے گھر آمد کی اور وفاقی وزیر کو مبارکباد پیش کی۔ صحافیوں نے ریلوے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مختلف سوالات کیے، جن کے جوابات دیتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے یقین دہانی کرائی کہ جہلم میں ریلوے سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے گا۔

انہوں نے چوہدری سعید اقبال اور جہلم کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ریلوے کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ دورہ جہلم کے سیاسی اور ترقیاتی منظرنامے میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں مقامی رہنماؤں اور عوام نے وفاقی وزیر کی آمد کو علاقے کی بہتری کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You