اہم خبریںپنجاب

وفاقی وزیر داخلہ دورہ راولپنڈی شہرکو تعلیم کا مرکز بنا دیاہے

وفاقی وزیر داخلہ دورہ راولپنڈی شہرکو تعلیم کا مرکز بنا دیاہے ،

سب سے زیادہ شرح خواندگی ضلع راولپنڈی میں ہے ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کا جال بچھانے کا خواب پورا ہوگیا ہے ، تعلیم کا فروغ ہمیشہ سے میری ترجیح رہی ہے ، راولپنڈی شہرکو تعلیم کا مرکز بنا دیاہے ، سب سے زیادہ شرح خواندگی ضلع راولپنڈی میں ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ نے منگل کو بہبود ہائی سکول سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کے دورے کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے بتایاکہ یہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب کے حوالے کردیاگیاہے ۔ بنیادی طور پر یہ میونسل کمیٹی کا سکول تھا جو کہ گذشتہ کئی برس سے غیر فعال تھا ، سکول میں ٹیچرز نہیں تھے نہ ہی فرنیچر تھا اور نہ فنڈز تھے اور طلباءفنڈز کی کمی کا شکار تھے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سکول کے دورے کے دوران انتظا مات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کی عمارت کی تزئین و آرائش ،نئے فرنیچر اور سکول کو اپ لفٹ کرنے کے حوالے سے ڈائریکٹر ایجوکیشن راولپنڈی کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ سکول میں نئے فرنیچر اور عمارت کی تزئین و آرائش کے ساتھ اساتذہ کی کمی فوری پوری کی جائے اور اس سکول میں تعلیمی سلسلہ کو بحال کیاجائے ۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے انسداد منشیات ایم این اے شیخ راشد شفیق بھی ان کے ہمراہ تھے ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ راولپنڈی شہر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھانے کا خواب تقریباً پورا ہوگیا ہے اور حال ہی میں گورنمنٹ وقار النساء کو بھی اپ گریڈ کرکے یونیورسٹی بنانے کے لیے پنجاب حکومت کو درخواست کی ہوئی ہے اس سے قبل سیٹلائٹ ٹائون کالج پہلے ہی اپ گریڈ ہوچکا ہے ، راولپنڈی شہر کی بچیاں ٹاپ کررہی ہیں اور سی ایس ایس کا امتحان دے رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کا فروغ ہمیشہ سے میری ترجیح رہی ہے ، راولپنڈی میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی بن چکی ہے ،ایک آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے ،وقار النساءیونیورسٹی کے لیے ہم نے خط لکھا ہوا ہے جبکہ سیٹلائٹ ٹائون میں ایک ڈگری کالج کو پہلے ہی اپ گریڈ کرکے یونیورسٹی بنا دیاہے ۔

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You