وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا بیان میڈیا مالکان کے نام

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا بیان میڈیا مالکان کے نام
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق میڈیا اداروں کو ستر کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کرلی ہے۔ یہ بقایاجات ایک طویل عرصے سے ادا نہیں کئے گیے تھے۔ ان ادائیگیوں سے میڈیا ورکرز کے مالی مسائل میں کمی آئی ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اس سے اور اداروں کو تحفظ ملا ہے، اب بھی ادارے اگر تنخواہیں نہیں دیتے تو زیادتی ہے ۔۔۔ معزز قارئین!!یہ تھے بیانات ھمارے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے۔۔۔۔۔۔انکے لفظوں سے انکی کپکپاہٹ ڈر خوف ہچکچاہٹ اور ناکام و نامراد وزارتِ منصبی کی بو آرہی ھے جس میں جھوٹ فریب دھوکہ اور منافقت کی آمیزش کے ساتھ مکاری کے عنصر بھی واضع ہورہے ہیں۔ کسی بھی ملک کی ریاست کے وزیر یا مشیر جب احکامات جاری کرتے ہیں تو ان میں اعتماد خوداعتمادی اور اختیارات عملی طور پر نظر آتے ہیں وہ کسی بھی سرکاری و نجی اداروں سے انتہائی کمزور طریقے سے درخواست نہیں کرتے بلکہ حکم کی تعمیل پر پابند رہنے کا عندیہ دیتے ہیں بصورت خلاف ورزی پر انہیں بنا کسی رعایت قانونی عمل درآمد کرکے سی ای او اور مالکان کو عدالت کے ذریعے سرزش پر سزا بھی دلواتے ہیں اور قانون کی پاسداری کا احساس بھی دلواتے ہیں۔ میری تمام وزراء و مشیران سے گزارش ھے کہ کب تک وطن عزیز پاکستان کو جھوٹ اور فریب کے دھوکے میں چلاتے رہیں گے ۔۔۔
جاوید صدیقی ایگزیکٹو ممبر دستور گروپ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور



