اہم خبریںکھیل

وسیم : وقار اور شعیب اختر آئی ایل ٹی 20 کے کمنٹیٹر پینل میں شامل

وسیم : وقار اور شعیب اختر آئی ایل ٹی 20 کے کمنٹیٹر پینل میں شامل

دبئی : انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 نے لیگ کے سیزن 2 کے لئے کمنٹیٹرز کا ایک پینل جاری کیا ہے۔ جو پاکستان سمیت دنیا کے نامور کرکٹرز پر مشتمل ہے۔

پینل میں پاکستان سے وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر میں وریندر سہواگ، ہربھجن سنگھ، روہن گواسکر، صبا کریم، نکھل چوپڑا، وویک رازدان، ایلن ولکنز، سائمن ڈول، ڈیرن گنگا، ڈینی موریسن اور نیل اوبرائن شامل ہیں۔
اس موقع پر وسیم اکرم نے کہا کہ وہ آئی ایل ٹی 20 کے دوسرے سیزن کے لئے کمنٹری ٹیم کا حصہ بننے پر واقعی بہت خوش ہوں۔ یواے ای کے 3 مشہور مقامات ٹی 20 کے کچھ نمایاں ستاروں کے لئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا اچھا موقع فراہم کریں گے۔
جبکہ وقار یونس کا کہنا تھا کہ آئی ایل ٹی 20 واقعی ایک زبردست کرکٹ مقابلہ ہے جو تجربہ کار کھلاڑیوں اور ابھرتے ستاروں کا امتزاج ہےاس لئے لیگ کو عالمی سطح پر کرکٹ کے شائقین کو لازمی دیکھنا چاہیئے۔ میں آمدہ ایڈیشن کے لئے کمنٹیٹرز پینل کا حصہ بننے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You