جہلم

وزیر مملکت ریلوے و خزانہ، بلال اظہر کیانی نے عوام کے مسائل کو براہِ راست سننے اور ان کے حل کے

**وزیر مملکت ریلوے و خزانہ، بلال اظہر کیانی نے عوام کے مسائل کو براہِ راست سننے اور ان کے حل کے لیے اتوار کو تحصیل کمپلیکس دینہ میں **کھلی کچہری** منعقد کی۔

اس موقع پر انتظامیہ، پولیس سمیت دیگر محکموں کے حکام بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے ساڑھے پانچ گھنٹے سے زائد ہونے والی کھلی کچہری میں 400 سے زائد شہریوں کے فرداً فرداً مسائل سنے اور حل کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی گزشتہ ہفتے جہلم میں کھلی کچہری منعقد کر چکے ہیں اور انہوں نے ضلع جہلم میں کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام سے ان کے مسائل براہ راست سننے کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کھلی کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقے کی ترقی کے ساتھ عوام سے براہ راست رابطہ رکھنا ان کی اولین ترجیح رہے گی۔

عوام نے تحصیل دینہ میں پہلی مرتبہ کھلی کچہری کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے خدمت کے جذبے کو سراہا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You