خیبرپختون خواہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، ذرائع

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، ذرائع

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھے کوئی اطلاع نہیں ہے۔بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا لگائے جانے کا امکان ہے۔ سہیل آفریدی اس وقت خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ داران نے تاحال ان دعووں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے تاہم بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ علی امین کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھےکوئی اطلاع نہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں علی امین گنڈاپور کی جانب سے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر الزامات لگائے گئے تھے جب کہ جواب میں علیمہ خان نے بھی ان پر الزامات لگائے تھے۔اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صوبے کے حکومتی امور اور پارٹی معاملات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You