اہم خبریںبزنس

وزیر اعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ایک دن میں دو بڑے اعلان، صنعتوں کے لئے بجلی سستی کرنے کے بعد بڑی عید پر عوام کے لئے بڑی عیدی کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لٹر کی بڑی کمی کر دی گئی، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی ہے۔

یکم جون کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لٹر کمی کی تھی۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق اب تک پٹرول کی فی لٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جا چکا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You